اسٹیبشلمنٹ کے موڈ کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے مولانا فضل الرحمان

مذاکرات کے لیے حکومت اور طالبان میں سے کوئی بھی سنجیدہ نہیں،سربراہ جے یو آئی (ف)


ویب ڈیسک June 11, 2014
مذاکرات کے لیے حکومت اور طالبان میں سے کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔،سربراہ جے یو آئی (ف)۔فوٹو: فائل

FAISALABAD: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے طالبان سے مذاکرات کے نام پر صرف دکھاوے کے لیے باتیں کی گئیں جبکہ مذاکرات کے لیے حکومت اور طالبان میں سے کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے وہ راستہ نہیں اپنایا جہاں سے امن کا حصول ممکن ہوتا بلکہ طالبان سے مذاکرات کے نام پر صرف دکھاوے کے لیے باتیں کی گئیں جبکہ مذاکرات کے لیے حکومت اور طالبان میں سے کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسٹیبشلمنٹ کا موڈ نہیں مذاکرات کامیاب بھی نہیں ہوسکتے، جے یوآئی(ف) کبھی بھی آپریشن کے حق میں بات نہیں کرے گی کیوں کہ ہم ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں