راکھی ساونت کورونا وائرس ہے سابق شوہر عادل درانی

میں اپنی بیوی سومی خان کو راکھی ساونت سے بچا لوں گا، عادل درانی


ویب ڈیسک March 15, 2024
راکھی ساونت نے سابق شوہر کی دوسری شادی کو ‘پبلسٹی اسٹنٹ’ قرار دیا : فوٹو : ویب ڈیسک

معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے اُنہیں عالمی وبا کورونا وائرس قرار دے دیا۔

رواں ماہ کی شروعات میں دوسری شادی کرنے والے راکھی ساونت کے سابق شوہرعادل درانی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اپنی سابقہ بیوی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اُن سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عادل درانی نے کہا کہ میں اپنی بیوی سومی خان کو راکھی ساونت سے بچا لوں گا کیونکہ وہ میرے ساتھ بہت محفوظ ہیں لیکن یہ دنیا راکھی ساونت سے بچ جائے تو بہت بڑی بات ہے۔

عادل نے کہا کہ پوری دنیا میں ایک وبا پھیلی تھی جس سے کوئی بھی نہیں بچ سکا تھا، اُس وبا کا نام کورونا وائرس تھا تو راکھی ساونت اس دنیا کے لیے وہی کورونا وائرس ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور شہر ممبئی میں بہت سکون ہے تو میں چاہتا ہوں کہ راکھی ساونت ہمیشہ کے لیے کسی دوسرے ملک منتقل ہوجائے، اس طرح بھارت کے لوگوں کی زندگیوں میں تھوڑا سکون آجائے گا۔

مزید پڑھیں: راکھی ساونت کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر ردعمل

واضح رہے کہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے 3 مارچ کو بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان کے ساتھ دوسری شادی کی جس کی تصاویر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

سابق شوہر کی شادی پر ردعمل دیتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ عادل درانی اور سومی خان نے عوامی توجہ حاصل کرنے اور خبروں میں آنے کے لیے شادی کی ہے، وہ بھی بہت جلد پونم پانڈے کی طرح اپنی ویڈیوز ریلیز کرکے بتائیں گے کہ یہ سب ڈرامہ تھا۔

مزید پڑھیں: یہ میری پہلی شادی ہے، راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کا دعویٰ

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق عادل درانی نے مئی 2023 میں راکھی ساونت سے پہلی شادی کی تھی، راکھی ساونت نےعادل درانی سے اپنی شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی اُن کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا تھا جس کے بعد پولیس نےعادل درانی کو گرفتار کرلیا تھا، ان تنازعات کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں