مقاصد پورے کروانے کیلیے چیف الیکشن کمشنر کو لولی پاپ دیا گیا ہے عمر ایوب

جس کو اسمبلی کا ممبر بننا ہے وہ الیکشن کمیشن کو پیسے دے ، اسد قیصر


ویب ڈیسک March 15, 2024
قانون سازی پارلیمان کا حق ہے پہلے ہی دن قانون توڑ کر ابتدا کی گئی ہے، بیرسٹر گوہر:فوٹو:ایکسپریس ویب

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مقاصد پورے کروانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لولی پاپ دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر بنانے کا کہا جا رہا ہے اور بدلے میں اپنے مقاصد پورے کروائے جا رہے ہیں ۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے۔ اسمبلی میں کیا ترامیم کرنے جارہے ہیں کسی کو پتا نہیں۔ وزیرقانون نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد آیا ہوا ہے یہ اس لیے ہے۔ کرمنل لا کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق۔

پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے۔ آج پہلے ہی دن قانون سازی کی ابتدا قانون کو توڑ کر کی گئی ہے۔ وہ قانون جو آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں ارکان کے علم میں لائیں۔ یہی آئینی طریقہ ہے۔جس طرح سے بل پاس کیے گئے وہ غیر قانونی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جس کو ایم این اے بننا ہے وہ الیکشن کمیشن کو پیسے وغیرہ دے۔ یہ منتخب ہاؤس نہیں ہے۔ یہ قانون کی بدترین خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ان کا اگلا ٹاسک ن لیگ کو 20 سیٹیں اور دینا ہے۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پنجاب سے بھی ن لیگ کو سیٹیں دینا چاہتے ہیں۔ ہم مزاحمت کریں گے یہ ایک لمبی جنگ ہے۔ ہم مشترکا اجلاس میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ نہ ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں