فلسطینی صدر نے محمد مصطفیٰ کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا

سابق وزیراعظم محمد اشتیہ نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا تھا

فلسطین کے نئے وزیراعظم ماہر معاشیات اور معروف بزنس مین ہیں، فوٹو: عرب میڈیا

فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ملک کے نئے وزیراعظم کے لیے محمد مصطفیٰ کے نام کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطین اتھارٹی کے نئے وزیراعظم محمد مصطفیٰ ملک کے ایک کامیاب اور معروف بزنس مین ہونے کے علاوہ ماہر معاشیات بھی ہیں۔ اب وہ ملک کی ٹیکنوکریٹ حکومت کی سربراہی کریں گے۔

امریکا سے تعلیم یافتہ محمد مصطفیٰ وزیراعظم کا عہدہ ملنے سے قبل فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔ صدر ان کی معاشی پالیسیوں سے کافی خوش تھے۔

یہ خبر پڑھیں : رفح میں داخل ہوکر حماس کے خاتمے کا مشن مکمل کریں گے؛ اسرائیلی وزیراعظم


یاد رہے کہ فلسطین اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے اسرائیل کے غزہ پر حملے اور حماس سے جنگ کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے فروری میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کی امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر گولہ باری؛20 شہید، 150 زخمی

7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کے غزہ پر جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 73 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 
Load Next Story