کیا بابراعظم زلمی کی کپتانی کیلئے اسکرپٹ پر عمل کررہے ہیں سیمی نے بتادیا

تمام کامیابیوں کے باوجود بابر مجھ پر میں بابراعظم پر بھروسہ کرتے ہیں، سیمی


ویب ڈیسک March 15, 2024
تمام کامیابیوں کے باوجود بابر مجھ پر میں بابراعظم پر بھروسہ کرتے ہیں، سیمی (فوٹو: پی سی بی)

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے بھی کپتان بابراعظم کی قیادت کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور رواں سیزن میں فرنچائز کی کامیابیوں کا سہرا بھی انکی شراکت داری کو قرار دیا۔

انہوں نے کوچ اور کپتان کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مثال دی کہ امریکی فٹ بال اور باسکٹ بال جیسے دیگر کھیلوں کی طرح کوچز گیمز کے دوران ایک فعال کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کیلئے اَن فٹ، آئی پی ایل کیلئے فٹ! شمر جوزف نے دھوکا دیدیا

ڈیرن سیمی نے کہا کہ جب میں کپتان تھا تو میری حکمت عملی یہ تھی کہ ہر 5 اوور میں باہر جاکر کوچ سے مشورہ کروں اور وہ کیا سوچ رہے ہیں اس سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کروں، امریکن فٹ بال اور باسکٹ بال میچز کے دوران بھی کوچز مشورہ دیتے دکھائی دیتے ہیں تو پھر کرکٹ میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا، آپ کپتان کو تنہا کیوں چھوڑ دینا چاہتے ہیں؟۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ بابراعظم سلطانز کیخلاف کون سا سنگ میل حاصل کیا؟

کیریبین کوچ نے کہا بابر کے بارے میں خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ ایک حیرت انگیز انسان ہے۔ ان کی تمام کامیابیوں کے باوجود، وہ میری قیادت پر اسی طرح بھروسہ کرتے ہیں جس طرح میں ان پر بھروسہ کرتا ہوں اور یہ پشاور زلمی کے لیے واقعی ایک اچھی پارٹنرشپ رہی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اسکرپٹ میں کچھ بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں