ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے اسحاق ڈار کاغذات نامزدگی جمع
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی نے بطور تجویر کنندہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی نے اسحاق ڈار کے سینیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی نے بطور تجویر کنندہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آر آو سینیٹ الیکشن 2024ء کے دفتر میں کاغذات جمع کروائے۔