فلائی جناح نے لاہور اور شارجہ کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں ایک سے بڑھا کر 2 کرنے کا اعلان کردیا۔
فلائی جناح انتظامیہ نے دوسرے بین الاقوامی روٹ کے تحت لاہوراورشارجہ کےدرمیان 27مارچ سے شروع ہونے والی پروازوں کو یومیہ ایک سے بڑھا کرنان اسٹاپ 2پروازویں چلانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق لاہورسے شارجہ کی پروازوں کا آغاز27مارچ کو ہورہا ہے۔ ابتدا میں لاہوراورشارجہ کے درمیان یومیہ نان اسٹاپ ایک پروازآپریٹ کی جائے گی۔ افتتاح کے بعد 8اپریل کو دونوں شہروں کے درمیان یومیہ نان اسٹاپ پروازوں کوبڑھا کر2 کردیاجائےگا۔
دونوں شہروں کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافہ روٹ کے آغاز کے بعد ایک ماہ سے بھی کم وقت میں کیا جائےگا۔ لاہوراورشارجہ کے درمیان اضافی پروازوں سے دونوں شہروں کے درمیان تجارتی اورسیاحتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔
فلائی جناح اپنے ائر بس320ساختہ 5طیاروں کے ساتھ کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور اورکوئٹہ کے روٹس پرپروازیں چلارہی ہے جب کہ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کےدوران اسلام آباد اورشارجہ کے لیے کامیابی سے جاری ہے۔
فلائی جناح کی اکانومی کلاس کی نشستیں کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کی اکانومی کلاس کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشادہ ہیں۔ آرام دہ نشستیں مسافروں کے لیے ان کے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث بنتی ہیں۔
ترجمان فلائی جناح کا مزید کہنا ہے کہ ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس "اسکائی ٹائم"کی سہولت بھی میسر ہے، جو مسافروں کو تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنی ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ مسافردوران پرواز "اسکائی کیفے"مینو سے ناشتہ،سینڈوچ اور مختلف اقسام کے لذیز کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔