بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس 4 سالہ بچہ مفلوج ہوگیا

52 ماہ کے بچے کو 29 فروری کو فالج ہوا تھا، چمن سے رپورٹ ہونے والے 10 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا


ویب ڈیسک March 15, 2024
(فوٹو: فائل)

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، جس کا شکار 4 سالہ بچہ مفلوج ہوگیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میں 10 سیوریج نمونے پولیو سے آلودہ نکلے


قومی ادارہ صحت نے بلوچستان کے ضلع چمن سے ایک بچے میں پولیو کیس سامنے کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سے ایک بچہ مفلوج ہو گیا ہے۔


تحصیل چمن سے تعلق رکھنے والے 52 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا۔ بچے کو 29 فروری کو فالج ہوا تھا۔


مزید پڑھیں: بلوچستان میں تین سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا


اکتوبر 2023 سے چمن سے رپورٹ ہونے والے 10 مثبت نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ یہ 2024 میں پاکستان سے پولیو کا دوسرا اور تقریباً 4 برس میں چمن سے پہلا کیس ہے۔ 2024 کا پہلا کیس 14 مارچ کو ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں