حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد

درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتی ہیں، الزامات پر تحقیقات اور شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک March 15, 2024
حمزہ شہباز نے این اے-118 لاہور میں عالیہ حمزہ کو شکست دی تھی—فائل: فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے-118 لاہور سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی جاتی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتی ہیں، الزامات پر باقاعدہ تحقیقات اور شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ 8 فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات میں حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دی تھی جبکہ عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کو جتوانے کے لیے ریٹرننگ افسر پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں