صوابی میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

فائرنگ کے واقعے میں مخالف گروہ کی خاتون، بیٹا اور ملزم زخمی ہوا، حملہ آور گرفتار


ویب ڈیسک March 15, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے قبل دو فریقین کے تلخ کلامی درمیان جھگڑا ہوا جس میں لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

اس کے بعد دوسرے فریق نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی مشتاق زادہ اور محمد زادہ جاں بحق ہوگئے۔

جوابی فائرنگ سے حملہ آور اشتیاق زادہ، بیوہ مثل زادہ اور بیٹا سعود زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے کیٹیگری ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزم اشتیاق کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تھانہ کالو خان میں قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں