وزیراعلیٰ بلوچستان کا دورہ بولان میڈیکل کمپلیکس میل نرس کی ڈاکٹر بن کر بریفنگ

حقیقت سامنےآنے پر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر میل نرس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

—فائل فوٹو

بولان میڈیکل کمپلیکس میں میل نرس نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز کو بریفنگ دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے 13مارچ کی شب بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کا غیر اعلانیہ دورہ کیا تھا جہاں میل نرس محمد قاسم نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرے سرفراز بگٹی کو بریفنگ دی۔


دو روز بعد حقیقت سامنےآنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر میل نرس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق میل نرس کی غلط بیانی کرنے پر ایم ایس کی مدعیت میں تھانہ بروری میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق محمد قاسم کے خلاف دفعہ 419 اور 420کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
Load Next Story