سشانت سنگھ خودکشی تحقیقات وزیراعظم مودی سے مداخلت کی اپیل

14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے


ویب ڈیسک March 15, 2024
سشانت کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی، فوٹو : فائل

بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے بھارتی وزیراعظم مودی سے سی بی آئی تحقیقات میں مداخلت کی اپیل کردی۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں شویتا سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی موت کو 45 ماہ گزر چکے ہیں لیکن سی بی آئی کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سشانت سنگھ کی موت سے جڑے بہت سے سوالات ہیں جس کے جوابات وہ جاننا چاہتی ہیں۔




اداکار کی بہن نے کہا کہ وہ اور ان کے گھر والے جاننا چاہتے ہیں کہ 14 جون کو کیا ہوا تھا تاکہ ان کے دلوں کو سکون مل سکے۔

واضح رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں