مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کیلیے ٹارگٹڈ ایکشن کیاجائےآئی جی

مساجد ، امام بارگاہوں،بوہری اوراسماعیلی جماعت خانوں پرسیکیورٹی سخت کی جائے


Staff Reporter September 20, 2012
آئی جی سندھ فیاض لغاری نے پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں۔

انٹیلی جنس بڑھانے اور سراغ رسانی کے موثر اقدامات کے ذریعے ریڈ بک کے تحت مطلوب ملزمان کی گرفتاریوںکیلیے ٹارگٹڈ ایکشن کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں منظم اور مربوط کارروائیوں میں کامیابی کیلیے تھانوں کی سطح پر ایڈوانس انٹیلی جنس کلیکشن یونٹس کی کارکردگی کو سی آئی ڈی اوراسپیشل برانچ کی معاونت سے مزید بہتر کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی سلامتی کیلیے سی آئی ڈی، اسپیشل برانچ اور پولیس کے دیگر یونٹس کی باہم مشاورت پرمشتمل غیرمعمولی سیکیورٹی پلان ترتیب دے کرفوری طور پر نافذ العمل بنایا جائے۔

جس کے تحت تمام مساجد ، امام بارگاہوں،بوہری اور اسماعیلی جماعت خانوں کے علاوہ دیگرکمیونٹیزکی عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات ، سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں، قونصل خانوں اور ان کے عملے کی رہائش گاہوں سمیت تمام مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میںموجودگی اور نگرانی میں رینڈم اسنیپ چیکنگ ،موبائل و موٹر سائیکل گشت اور پکٹنگ کے جملہ امورکو نہ صرف موثر بنائیں گے بلکہ تمام وائر لیس بیس لمحہ بہ لمحہ رپورٹ اے آئی جی آپریشنزسندھ کے دفترمیں نوٹ بھی کرائیں گے۔

جس میں ایس ایچ اوکی موجودگی کا مقام ، اسنیپ چیکنگ کے نتیجے میں کی جانیوالی گرفتاریوں اور دیگر ضروری تفصیلات قابل ذکر ہیں،آئی جی سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک عناصرکی سرگرمیوں اورکسی بھی قسم کے مشکوک پارسل ، پیکٹ ، بریف کیس یا لاوارث گاڑی و موٹرسائیکل دکھائی دینے پر مددگار 15 یا قریبی تھانے کو فوری اطلاع دیں تاکہ کسی بھی غیر معمولی واقعے کو قبل از وقت ناکام بنایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں