پہلی بیوی سے بنااجازت دوسری شادی کرنیوالے شخص کو قید و جرمانے کی سزا

ملزم نے مسلم فیملی لا آرڈینیس کے سیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے، عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید ایک ماہ قید ہوگی، فیصلہ

(فوٹو : فائل)

عدالت نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو قید اور جرمانے سزا سنادی۔



فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔


بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہا کہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی۔ دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔


عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم اورنگزیب خان دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی۔ ملزم نے مسلم فیملی لا آرڈینیس کے سیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے۔ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے۔ ملزم اگر 5 لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔

Load Next Story