راکٹ پمپ سے ہدف کو 37 بارلگاتار نشانہ بنانے کا ریکارڈ

ریکارڈ بنانے کے لیے ایک راکٹ پمپ سے ہدف کو لگاتار نو بار نشانہ بنانا تھا

امریکا کے سیریل ریکارڈ ساز نے پمپ راکٹ سے ہدف کو 37 بار لگاتار نشانہ بنا کر ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جنہوں نے 250 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں) کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو تحفے میں ملنے والے راکٹ نے ان کو پمپ راکٹ کی مدد سے لگا تار ہدف کو نشانہ بنانے کے ریکارڈ کی جانب راغب کیا۔


ڈیوڈ رش نے ایک اور سیریل ریکارڈ ساز اشریٹا فرمین کو اس ٹائٹل کے لیے چیلنج کیا۔ ریکارڈ بنانے کے لیے ایک راکٹ پمپ سے ہدف کو لگاتار نو بار نشانہ بنانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کے کھلونے کے ساتھ آنے والا ڈائنو سار راکٹ سے درست نشانہ نہیں لگ سکتا تھا اس لیے انہوں نے بہتر نشانے کے لیے سلنڈریکل راکٹ خریدے۔

ڈیوڈ رش نے نشانے کو لگاتار 37 بار مارا جو کہ تعداد میں گزشتہ ریکارڈ سے چار گنا زیادہ ہے۔
Load Next Story