سینیٹ الیکشن چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

مسلم لیگ(ن) کے پرویز رشید، طلال چوہدری، پی ٹی آئی کے سرفراز چیمہ، یاسمین راشد، مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع


ویب ڈیسک March 16, 2024
فوٹو:فائل

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا، پنجاب، پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں خالی ہونے والی نشستوں پر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سینٹ کی 12 نشستوں پر مجموعی طور پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 17 امیدواروں مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید، طلال چوہدری، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، اعجاز حسین منہاس، محسن نقوی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، وسیم شہزاد، حامد خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات؛ بلوچستان سے 28 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے سید ذوالفقار عباس، ناصر محمود، راجا ناصر عباس، عرفان احمد خان، راجا حبیب الرحمان نے بھی سینیٹ کی نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

خواتین کی دو نشستوں پر 5 امیدواروں فائزہ احمد، مسلم لیگ (ن) کی انوشے رحمان، بشریٰ انجم بٹ، پی ٹی آئی کی صنم جاوید نے نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور اقلیتی نشستوں کے لیے طارق جاوید اور آصف عاشق کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

ٹیکنوکریٹس کی نشست کے لیے پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ رمدے نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اسے بھی پڑھیں: پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونل قائم کیا گیا ہے جہاں جسٹس شاہد بلال حسن سینیٹ الیکشن سے متعلق درخواستوں پر سماعت کریں گے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ اسمبلی سے جنرل، ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیت کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا سے سینٹ کی خالی گیارہ نشستوں پر 42 امیدوار سامنے آگئے

خیبرپختونخوا میں 7 خالی ہونے والی جنرل نشستوں پر 25، ٹیکنوکریٹ نشستوں پر 10 اور 2 خواتین کی نشستوں پر 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیکنو کریٹ نشستوں پر اعظم سواتی، قاضی انورایڈووکیٹ، وقاراحمد قاضی اور ڈاکٹرحماد محمود چیمہ نے کاغذات جمع کرائے جبکہ خالد مسعود، فضل حنان، دلاور خان اور سید ارشاد حسین، قیضر خان اور نور الحق قادری نے بھی ٹیکنوکریٹ کیلئےکاغذات جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پختونخوا کی جنرل نشستوں پر عرفان سلیم ، محمد طلحہ محمود، دلاور خان ، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، اظہر قاضی مشوانی نے کاغذات جمع کرائے، نیاز احمد، وقاص اورکزئی ، فضل حنان، اصف اقبال، اعظم خان سواتی، مراد سعید نے جنرل نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے جبکہ فیض الرحمان، خرم ذیشان، عطاءالحق، مسعود الرحمان، شفقت آیاز، آصف رفیق، محمود خان نے کاغذات جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم فیصل واوڈا کی تجویز اور تائید کنندہ بن گئی

اس کے علاوہ نور الحق قادری، محمد نسیم، سجاد حسین، تاج محمد آفریدی، احمد مصطفی، اور فدامحمد نے کاغذات جمع کرائے جبکہ مرزا محمد آفریدی، اظہر قاضی مشوانی، نیاز احمد اور وقاص اورکزئی نے بھی جنرل نشست کیلئے کاغذات جمع کیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 2 نشستوں کیلئے اب تک 7 امیدواروں نےکاغذات جمع کرائے گئے، مہوش علی خان، عاشہ بانو، روبینہ ناز اور سیدہ طاہرہ بخاری، روبینہ خالد، شازیہ اور حامدہ شاہد نےکاغذات جمع کرائے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق خیبر پختون خوا میں 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی خالی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن سے 89 سے زائد امیدواروں نے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات وصول کیے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن سے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کے لیے 7 جنرل نشستوں کے لیے 67 اور خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 14 جب کہ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں فیصل جاوید،اعظم سواتی ،طلحہ محمود،دلاور مہمند سمیت 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 143 ارکان 2 اپریل کو ووٹ کاسٹ کریں گے۔

سندھ

سندھ میں سینیٹ کے 7 جنرل 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ اور 1 اقلیت کی نشست پر کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

امیدواروں میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی شامل ہیں جن کے تجویز کنندہ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی علی خورشیدی اور تائید کنندہ سید عادل عسکری ہیں۔ فیصل وائوڈا کا کہنا ہے کہ وہ آزاد حیثیت میں سینیٹ کی جنرل سیٹ کے امیدوار ہیں۔

ان کے علاوہ محمد نجیب ہارون، محمد ابوبکر، محمد عبدالرئوف صدیقی، شبیر احمد قائم خانی، عامر ولی الدین چشتی، ہمایوں سلطان، اشرف علی جتوئی، سید مسرور احسن، سید کاظم علی شاہ، سرفراز راجڑ، ندیم احمد بھٹو، جاوید احمد نایاب، دوست علی جیسر، عبدالوہاب، گنور علی خان اسران، عامر دھامراہ، علی طاہر، میر راجہ خان جاکھرانی، شہباز ظہیر اور نگہت مرزا نے جنرل نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے ضمیر حسین گھمرو، سرمد علی، کریم احمد خواجہ، منظور احمد بھٹہ، عبدالوہاب۔ خواتین کی نشست پر قرۃ العین مری، روبینہ قائم خانی، یاسمین دادا بھائی، مسرت نذیر نیازی، سبینا پروین، مہہ جبین ریاض اوراقلیت کی نشست کے لیے پونجومل، سریندر ولاسائی اور بھگوان داس امیدوار ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد 17 مارچ کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، 19 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، 25 مارچ تک ٹریبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔

اگلے مرحلے میں 26 مارچ کو امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی جائے گی، 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکتے ہیں۔ 2 اپریل کو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی ان 12 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں