
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تھانہ بی کی حدود میں ڈاکٹرز فیملی کے گھر کام کرنے والا بیس سالہ گھریلو ملازم عبدالرحمان پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔
نوجوان کے جاں بحق ہونے پر ورثا نے تھانہ بی سیکشن کے سامنے احتجاج، نعرے بازی کی اور ڈاکٹرز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
ورثا نے الزام عائد کیا کہ عبدالرحمان کو ڈاکٹر کی فیملی نے قتل کیا ہے، ہماری اجازت کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا، جب تک دوسرا پوسٹ مارٹم ہمارے سامنے نہیں ہوتا لاش وصول نہیں کریں گے۔ متوفی کی لاش لطیف آباد یونٹ نمبر چھ میں واقع نجی اسپتال کے سردخانے میں موجود ہے۔
اُدھر لطیف آباد یونٹ نمبر پانچ کے رہائشی ڈاکٹر نعیم بابر اور اس کی اہلیہ ڈاکٹر مہوش کے خلاف پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ گھریلو ملازم کے چچا حبیب اللہ کی فریاد پر درج کیا گیا ہے عبدالرحمان عمرکوٹ کا رہائشی اور پانچ سال سے ڈاکٹر فیملی کے گھر پر ملازمت کررہا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔