ملتان جلال پور پیروالا میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق

واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی، متاثرہ خاندان ے تعزیت کرتا ہوں، ڈپٹی کمشنر ملتان


ویب ڈیسک March 16, 2024
جلال پور پیروالا میں آراوہ کتوں کی بھرمار کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے—فائل: فوٹو

پنجاب کے ضلع ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 8 سالہ بچی مریم جاں بحق ہوگئی تاہم ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان تحصیل جلال پور پیروالا میں رضوان قدیر چک 62 ایم میں متاثرہ خاندان کے گھر پہنچے اورواقعے پر افسوس اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی مکمّل تحقیقات کرائی جائیں گی۔

دوسری جانب جلالپورپیروالا کی انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیےاقدامات نہ کرنے پر شہریوں میں خوف پایا جاتا ہے کیونکہ شہر اور مضافات میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔

جاں بحق ہونے والے بچی مریم کے اہل خانہ نے بتایا کہ 8 مریم بازار سے چیز لینے گئی تو آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا اور جسم کو مختلف جگہوں سے نوچ کھایا اور وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں