یوم پاکستان پریڈ اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 17 ، 19 ، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 بجے سے لے کر دن 2 بجے تک بند رہے گا
یوم پاکستان پر ہونے پریڈ کی تقریب کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ پلان جاری کردیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے روٹ پلان کے مطابق اسلام آباد میں 17 ، 19 ، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 بجے سے لے کر دن 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا جبکہ لاہور سے آنے والی لائٹ ٹریفک کو روات ٹی کراس چوک سے راولپنڈی صدر روڈ سے براستہ پشاور روڈ جی ٹی روڈ اور موٹروے کی طرف بھیجا جائے گا۔
روٹ پلان کے مطابق کرال چوک اور راولپنڈی سے آنے ٹریفک ایکسپریس وے سے ہوتی ہوئی کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ سے بہارہ کہو اور مری جبکہ راولپنڈی ائیرپورٹ سے لاہور جانے والے ایونیو استعمال کرتے ہوئے مری روڈ سے راول روڈ استعمال کرتے ہوئے کورال فلائی اوور سے دائیں ٹرن سے لاہور جاسکیں گے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پلان کے مطابق موٹروے سے آنے والی ٹریفک سری نگر ہائی سے براستہ آبپارہ مری جاسکے گی جبکہ فیض آباد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے 21 اور 23 مارچ کو صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گا۔
اسی طرح ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل سے فیض آباد تک 21 اور 23 مارچ کو صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گا جبکہ 21 اور23 مارچ کو صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ تک ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔
متبادل روٹ پلان کے مطابق فیصل ایونیو زیروپوائنٹ سے لے کر فیض آباد تک 21 اور23 مارچ صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گا اور مری روڈ راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک 21 اور 23 مارچ صبح 5 بجے سے دوپہر 2 تک بند رہے گا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ کے معزز مہمانوں کے لیے الگ الگ پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، سفید کارڈ ہولڈرز شرکا کی گاڑیاں راولپنڈی سے براستہ ایکسپریس وے فیض آباڈ انڈر پاس سے گزریں گی اور وہ تمام لوگ پریڈ کراونڈ کے اطراف روٹ نمبر 1 پر اپنی گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔
اسی طرح پشاور جی ٹی روڈ ، اور موٹروے سے آنے والے مہمان براستہ سری نگر ہائی وے ڈھوکڑی چوک سے مری روڈ، راول ڈیم چوک سے نمائش روڈ استعمال کرتے ہوئے پارکنگ تک پہنچ سکیں گے۔
سفید کارڈ 2 کے حامل مہمانوں کی گاڑیاں سری نگر ہائی وے زیروپوائنٹ سے براستہ ایکسپریس وے گارڈن فلائی اوور سے پریڈ گراونڈ کی مخصوص پارکنگ تک پہنچیں گی، راولپنڈی سے براستہ آئی جے پی روڈ سے آنے والے مہمان فیض آباد فلائی اوور سے گارڈن فلائی اوور سے ہوتے ہوئے شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ تک پہنچیں گے۔
لاہور جی ٹی روڈ سے راولپنڈی کرال چوک سے براستہ ایکسپریس وے آنے والے مہمان فیض آباد فلائی اوور سے ہوتے ہوئے شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ پہنچیں گے، گرین کارڈ 3 ، گرین گارڈ ii ، یلو ii ، ریڈ ii ، 1&2 کارڈ کے حامل افراد بھی مخصوص راستوں سے پارکنگ تک پہنچیں گے۔