کراچی میں عیسیٰ نگری کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے، 32 سالہ فرحان دم توڑ گیا جبکہ 36 سالہ شعیب حسین زیر علاج ہے، ایس ایچ او
عیسیٰ نگری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شہری دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا گیا اور مزید دو افراد زخمی ہیں۔
پی آئی بی کالونی کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) فیصل گل نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ہفتے کو علی الصبح ساڑھے چار بجے کے قریب پیش آیا تھا، جس میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منقل کیا گیا تھا جہاں 32 سالہ فرحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، انہیں کمر پر گولی لگی تھی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے دوسرے شہری 36 سالہ شعیب حسین زیر علاج ہیں۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مقتول فرحان لیاقت آباد نمبر10 کا رہائشی تھا جن کا جسد خاکی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔
واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر زخمی بھی ہوچکے ہیں۔