حاجی کیمپ کے اطراف صحت و صفائی کی صورتحال ابتر

کیمپ کے سامنے پانی کی لائن پھٹنے کی وجہ سے کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا.


Nasiruddin September 20, 2012
حاجی کیمپ کے سامنے فراہمی آب کی لائن پھٹ جانے کے سبب سڑک زیر آب ہے (فوٹو ایکسپریس)

حج آپریشن شروع ہونے کے ساتھ ہی حاجی کیمپ میں حج تربیتی کیمپ بھی لگنا شروع ہوگئے ہیں۔

عازمین حج کو ویکسی نیشن لگائی جارہی ہیں اور ابتک تقریباً 10 ہزار عازمین حج کو ویکسی نیشن لگائی جاچکی ہیں، عازمین حج کو پاسپورٹ اور کرنسی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ حاجی کیمپ کے اطراف صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور حاجی کیمپ کے سامنے پانی کی لائن پھٹنے کی وجہ سے کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے اور عازمین حج کا حاجی کیمپ میں داخلہ بند ہوگیا ہے۔

حاجی کیمپ کی انتظامیہ نے حاجی کیمپ کے اطراف صحت و صفائی کیلیے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں، حاجی کیمپ جانے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، حاجی کیمپ کے اطراف آٹوپارٹس اور مکینک کی دکانیں قائم ہیں جہاں سے دھواں اٹھتا رہتا ہے جو عازمین حج کی صحت کیلیے انتہائی مضر ہے حاجی کیمپ کی بائونڈری لائن کے ساتھ سیوریج کا بڑا نالہ بہہ رہا ہے۔

جس کی وجہ سے حاجی کیمپ کے اطراف مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے، گذشتہ روز حاجی کیمپ کے سامنے ٹوٹی ہوئی سڑک پر سے گزرتے ہوئے ایک آئل ٹینکر دھنس گیا تھاجس سے پانی کی 36 انچ کی لائن پھٹ گئی تھی اور کئی کئی فٹ پانی حاجی کیمپ کے سامنے کھڑا ہوگیا تھا جو تاحال کھڑا ہے اور عازمین حج کو حاجی کیمپ میں داخلے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں