امریکی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا

امریکی گلوکار و پروڈیوسر نے لاس اینجلس کی کِنگ فہد مسجد میں نمازِ جمعہ سے قبل اسلام قبول کیا


ویب ڈیسک March 17, 2024
لِل جون کی کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے : فوٹو : فائل

امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے رمضان کے مبارک مہینے میں اسلام قبول کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے 15 مارچ جمعے کے روز لاس اینجلس کی کِنگ فہد مسجد میں نمازِ جمعہ سے قبل اسلام قبول کیا۔

لِل جون کی کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد کے امام کی رہنمائی میں عربی اور پھر انگریزی زبان میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔


اسلام قبول کرنے پر امریکی ریپر کو سوشل میڈیا پر اُمتِ مسلمہ کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے لِل جون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

لِل جون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ الحمدللہ! میں تمام بہن بھائیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لیے مثبت پیغامات اور اپنی بےلوث محبت کا اظہار کیا۔








View this post on Instagram




A post shared by LIL JON (@liljon)




رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر 1 ملین فالوورز رکھنے والے لِل جون کرنک کے نام سے جانی جانے والی جنوبی تحریک کو مقبول بنانے میں اپنے کردار کے لیے کافی مقبول ہیں۔

واضح رہے کہ لِل جون کا اصل نام جوناتھن ایچ سمتھ ہے، وہ سال 1971 میں امریکا میں پیدا ہوئے، وہ اب تک کئی ریپ سانگ تیار کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں