پی ایس ایل9 عماد کو چھیڑنے کیلئے بابر کے نعروں پر شاداب شائقین سے ناراض
عماد وسیم نے پاکستان کے لیے بہت کھیلا ہے فینز کی جانب سے ان کے خلاف ایسے نعرے ٹھیک نہیں، کپتان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے گراؤنڈ میں عماد وسیم کے آنے پر بابراعظم کے نعرے لگانے پر دکھ کا اظہار کردیا۔
گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد وسیم اور حیدر علی کی سنسنی خیز پارٹنرشپ کے باعث بابراعظم کی پشاور زلمی کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کیا، اس میچ میں سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے 59 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
میچ کے اختتام پر کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عماد وسیم نے پاکستان کے لیے بہت کھیلا ہے فینز کی جانب سے ان کے خلاف ایسے نعرے ٹھیک نہیں تھے، میری عماد بھائی سے اس حوالے سے بات نہیں ہوئی لیکن کسی بھی کرکٹر کو بُرا لگتا ہے کہ اسکے اپنے لوگ ایسا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عماد نے بابراعظم کے نعرے لگانے پر شائقین کو تاریخی جواب دیدیا
قبل ازیں کھیل کے وقفے کے دوران جب عماد وسیم ڈگ آؤٹ کی طرف آئے تو شائقین کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر انہیں چھیڑنے کیلئے بابر بابر کے نعرے لگائے جس پر آل راؤنڈر نے بھی انکی حوصلہ افزائی کی اور اُنکے ہمراہ نعرے لگائے تاہم اس سے قبل عماد وسیم نے بابراعظم کے نعرے لگانے والوں کو تاریخی جواب دیا تھا۔