کرینہ کپور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں

کرینہ کپور فلم میں مشہور ساؤتھ اداکار یش کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

کرینہ کپور کی پہلی ساؤتھ انڈین فلم اپریل 2025 میں ریلیز ہوگی : فوٹو : فائل

بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر بنانے والی معروف اداکارہ کرینہ کپور سے متعلق یہ خبر زیرِ گردش ہیں کہ وہ بہت جلد ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور ساؤتھ انڈین فلم 'ٹاکسک : اے فیری ٹیل فار گراؤن اپس' میں مشہور اداکار یش کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، اداکارہ اس فلم کے ساتھ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں ایک بہت بڑی ساؤتھ انڈین فلم کررہی ہوں جس کی شوٹنگ بھارت کے مختلف حصے میں ہوگی لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ میرے سینز کی شوٹنگ کہاں ہوگی۔


کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار ساؤتھ انڈین فلم کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں اور اُمید ہے کہ میرے مداح بھی اس حوالے سے کافی پُرجوش ہوں گے۔

اداکارہ نے اپنی گفتگو میں فلم کا نام نہیں بتایا لیکن بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ وہ ساؤتھ اداکار یش کے ساتھ فلم 'ٹاکسک : اے فیری ٹیل فار گراؤن اپس' میں جلوہ گر ہوں گی۔

واضح رہے کہ گیتو موہنداس کی ہدایت کاری میں بننے والی گینگسٹر ایکشن فلم 'ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گراؤن اپس' کا ٹیزر دسمبر 2023 میں جاری ہوا تھا جس کے مطابق یہ فلم اپریل 2025 میں ریلیز ہوگی۔
Load Next Story