
صوبائی وزیر برائے انسداد منشیات شرجیل انعام میمن صاحب کی ہدایت پر ٹیم کورنگی نے یہ کارروائی کی۔ گرفتار شدہ ملزمان کے قبضے سے 6 کلو چرس ، ایک کلو 500 گرام آئس اور 300 گرام ہیروئن پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل 125 بھی تحویل میں لی گئی ہے۔
ای ٹی او خواجہ وسیم کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی سطح پر مالیت 50 لاکھ سے زائد کی ہے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔