شہداء کیخلاف ایک سیاسی جماعت کی مہم ملک دشمنی ہے وزیر دفاع

جو شہدا کے خلاف بیانات دیتے ہیں ان کا دہشت گردوں سے ضرور کوئی رابطہ ہے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک March 17, 2024
الیکشن میں اختلافات پر شہداء کو شامل کرنا انتہائی گھٹیا عمل ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہداء کے خلاف سیاسی جماعت کی مہم ملک دشمنی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے اتحاد ضروری ہے، گزشتہ روز وزیرستان میں ہمارے جوان شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی بھارت کیساتھ مل کر پاک فوج کیخلاف مہم چلا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا پر شہداء کے خلاف مہم چلائی اور ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا، وطن کے ساتھ اس سے بڑی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی، الیکشن میں اختلافات پر شہداء کو شامل کرنا انتہائی گھٹیا عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گھٹیا سیاسی مقاصد کیلئے شہداء کی بےحرمتی کرنے والے حقیقی مجرم ہیں، پی ٹی آئی

خواجہ آصف نے کہا کہ زیادہ تر دہشت گردی افغان سرزمین سے ہو رہی ہے، جو شہدا کے خلاف بیانات دیتے ہیں ان کا دہشت گردوں سے ضرور کوئی رابطہ ہے، جو دہشت گرد اففانستان سے پاکستان آرہے ہیں یہی لوگ ان کو پناہ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے شہدا کا مذاق اڑایا اور انہیں ریٹرننگ افسروں سے تشبیہ دی، یہ پارٹی شناخت کھوچکی ہے، یہ سنی اتحاد کونسل ہے یا پی ٹی آئی کچھ پتا نہیں، آج یہ بے نام پارٹی ہے، ناجانے کون اس پارٹی کو چلا رہا ہے،کون ملک سے باہر بیٹھ کر گالیاں دے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں