افغانستان میں بدترین ٹریفک حادثے میں 21 مسافر جاں بحق

حادثہ ہلمند کے علاقے غریشک میں کندہار-ہرات ہائی وے پر پیش آیا اور 38 افراد زخمی بھی ہوئے

آئل ٹینکر، موٹرسائیکل اور مسافر بس کے تصادم میں 38 افراد زخمی بھی ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں کندہار-ہرات ہائی وے پر مسافر بس، موٹرسائیکل اور ایندھن سے بھرے ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے بتایا کہ بدترین ٹریفک حادثے میں 21 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ہلمند کی صوبائی حکومت کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ شیر محمد وحدت نے بتایا کہ حادثہ کندہار-ہرات ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل، ایندھن سے بھرا ہوا ٹرک اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 38 ہے۔


مقامی میڈیا میں ہلمند کے ضلع غریشک میں پیش آنے والے حادثے کی چلائی جانے والی تصاویر میں ایک ٹینکر پر آگ لگی ہوئی ہے اور سڑک پر گاڑی کا مبلہ پڑا ہوا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر ہے، اسی لیے ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں جہاں 2021 میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان کی حکومت قائم ہے۔

 

 
Load Next Story