عامر خان کا کلاسک کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئیل کا عندیہ

’انداز اپنا اپنا‘ 1994 میں ریلیز ہوئی جس میں عامر، سلمان، کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن اور پاریش راول شامل تھے


ویب ڈیسک March 17, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے سلمان خان کے ساتھ اپنی بلاک بسٹر کامیڈی کلاسک فلم 'انداز اپنا اپنا' کے سیکوئیل کا عندیہ دے دیا۔

'انداز اپنا اپنا' 1994 میں ریلیز ہوئی جس میں عامر خان، سلمان، کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں عامر خان نے بتایا کہ فلمساز راج کمار سنتوشی فلم کے سیکوئیل پر کام کررہے ہیں۔

عامر خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ زیادہ پرجوش نہ ہوں کیوں کہ ابھی یہ کام ابتدائی مراحل پر ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان اپنی نئی فلم 'ستارے زمین پر' کام کررہے ہیں جبکہ وہ سنی دیول کے ساتھ 'لاہور1947' بھی بنارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں