کراچی میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی
آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی۔
شہر میں گرمی کی جزوی لہر کے دوران اتوار کی دوپہر لو کے تھپیڑے چلے اور پارہ 36 ڈگری تک تجاوز کرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب شہر غیرمعمولی گرمی سے بچ گیا جبکہ کل درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کئی روز کے دوران شہر کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، اتوار کو گرم اور خشک دن ریکارڈ ہوا، دوپہر کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اورگرمی سے پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.3 ڈگری اضافے سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
علاوہ ازیں نمی کا تناسب 14 فیصد رہا، محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ چندروز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہر میں بلوچستان اور سمندری سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے.