کراچی میں ’ چڑیا شماری ‘ کا اہتمام شہریوں کے مختلف گروپوں نے حصہ لیا

چڑیا شماری کے نتائج 20 مارچ کو چڑیا کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے جائیں گے


Staff Reporter March 17, 2024
ماضی کے مقابلے میں چڑیوں کی تعداد خطرناک حد تک کم ہوچکی ہے، چیف کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف

اتوار کوشہرکے مختلف علاقوں میں شہریوں کے مختلف گروپوں نے چڑیا شماری کے عمل میں حصہ لیا، چڑیا شماری کے نتائج 20 مارچ کو جاری کیے جائیں گے۔

ہر سال 20مارچ کو '' چڑیا کا عالمی دن '' منایا جاتا ہے۔ اس سال کا عنوان '' چڑیا سے پیار کریں'' رکھا گیا ہے۔ چیف کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق چڑیا کے عالمی دن کے حوالے سےاتوار کو شہر کے مختلف علاقوں میں چڑیا شماری کی گئی۔

مہم کے دوران ملنے والی چڑیا کی وڈیوز اور تصاویر بنانے کے ساتھ ان کی لوکیشن بھی نوٹ کی گئی، وائلڈ لائف فوٹوگرافرز، یونیورسٹی کے طلبا، سماجی ورکرز پر مشتمل گروپوں نے چڑیا شماری کے عمل میں حصہ لیا۔

چڑیا شماری کی سرگرمی میں عام شہریوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی، سندھ میں پائی جانے والی چڑیا ( سندھ اسپيرو ) کا مسکن دريائی علاقوں میں لمبی گھاس والےعلاقے ہیں۔

جاوید مہر کے مطابق چڑیا انسانی آبادی کے قریب رہنےکو ترجیح دیتی ہے۔ ماضی کے مقابلے میں ان چڑیوں کی تعداد مختلف عوامل کے سبب خطرناک حد تک کم ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں