کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہریوں نے ڈاکوؤں کی درگت بنادی

پولیس نے ملزمان کو مشتعل ہجوم سے بچاکر اسپتال منتقل کیا، دونوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہیں


March 17, 2024
فوٹو: فائل

اسٹریٹ کرائم سے تنگ کراچی کے شہریوں نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر لہولہان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے چھ نمبر بلال مسجد کے قریب اتوار کی شام پانچ بجے کے وقت موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے دیکھ لیا۔

شہریوں نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیکر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ لولہان ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو مشتعل ہجوم کے چنگل سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں انکی شناخت 20 سالہ محمد علی اور 18 سالہ حیدر علی کے ناموں سے ہوئی۔

زخمی حیدر علی کی ٹانگ میں گولی لگی ہوئی ہے پولیس کو شبہ ہے مشتعل افراد نے زخمی کو ٹانگ پرگولی مارکر زخمی کیا ہے۔ پولیس زخمیوں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں