جنوبی وزیرستان کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

چند لوگ زخمی بھی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 17, 2024
—فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان کے علاقے راغزائی میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چند لوگ زخمی بھی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں حصہ۔

پولیس کے مطابق چھت گرنے کی ابتدائی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم علاقے میں متعدد گھر کچے پکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں