گھگھر پھاٹک واٹر بورڈ کنڈیوٹ میں گر کر 8 سالہ بچی لاپتا

کنڈیوٹ میں پانی کا بہاؤ فل ہونے کی وجہ سے تلاش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیس


Staff Reporter March 18, 2024
—فائل فوٹو

گھگھرپھاٹک کے قریب واٹر بورڈ کنڈیوٹ میں 8 سالہ معصوم بچی گرگئی جسے تاحال نہ نکالا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق گھگھر پھاٹک کے قریب صابو کلمتی بلوچ گوٹھ کے مقام پر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے ھالیجی کنڈیوٹ میں تاج محمد عرف تاجو کلمتی بلوچ کی آٹھ 8 سالہ معصوم بچی پینے کے لئے پانی بھرتے ہوئے گر گئی.

جس کی اطلاع پر پولیس اور دیگر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچی کو تلاش کرنے کا عمل شروع کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق کنڈیوٹ میں پانی کا بہاؤ فل ہونے کی وجہ سے تلاش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


سابق کونسلر یونین کونسل گھگھر محمد اکرم کلمتی بلوچ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے عملے نے کنڈیوٹ کا پانی بند کردیا ہے جن کا کہنا ہے پانی کی گہرائی کم ہونے میں 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں جس کے بعد ریسکیو کا عمل شروع کیا جائے گا جبکہ سرکاری ریسکیو ٹیمیں اب تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |