دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش

ملازمت کی مدت رواں سال نومبر سے مارچ 2025 تک ہوگی

[فائل-فوٹو]

دنیا کے انتہائی جنوبی خطے میں بنا ایک پوسٹ آفس نے نوکری کیلئے آفر دی ہے جس میں ملازم کی ذمہ داری خطوط کو ترتیب دینا اور پینگوئینز کو گننا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹارکٹیکا میں موجود پینگوئن پوسٹ آفس کو خطوط چھانٹنے اور پینگوئن گننے کے لیے چار ماہ کی مدت پر 3 ملازم درکار ہیں۔

یہ پوسٹ آفس برطانوی ادارے انٹارکٹک ہیریٹیج ٹرسٹ کے زیرِانتظام ہے جو گوڈیر جزیرے پر برطانیہ کے پورٹ لاکروئے میں واقع ہے۔


ادارے نے کہا ہے کہ ملازمت کی مدت رواں سال نومبر سے مارچ 2025 تک ہوگی اور فرائض میں خطوط اور پوسٹ کارڈز کی چھانٹی، ڈاک ٹکٹوں کی فروخت، ایک چھوٹی گفٹ شاپ کا انتظام اور پورٹ لاکروئے موجود پینگوئنز کی تعداد گننا ہے۔

ملازمت کے عہدوں میں بیس لیڈر، جنرل اسسٹنٹ اور شاپ مینیجر شامل ہے۔ مزید برآں درخواست دہندگان کو برطانیہ کا شہری ہونا ضروری ہے جبکہ پانچ دوسرے لوگوں کے ساتھ ایک کمرے میں رہنے، کئی دنوں تک فون، انٹرنیٹ اور نل کے پانی کے بغیر رہ سکتا ہو۔

واضح رہے کہ پینگوئن پوسٹ آفس ہر سال 80,000 خطوط اور پوسٹ کارڈز کا انتظام سنبھالتا ہے جن میں سے زیادہ تر کو موسم گرما میں آئے سمندری جہازوں کے ذریعے بھیج دیا جاتا ہے۔
Load Next Story