پی بی 50 میں 6 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کی تاریخ تبدیل

پولنگ 28 مارچ کو ہوگی جوکہ صبح 8 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی


ویب ڈیسک March 18, 2024
فوٹو : فائل

صوبائی حکومت بلوچستان کی درخواست پر پی بی 50 میں 6 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ 28 مارچ کو ہوگی جوکہ صبح 8 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ کے حوالے سے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی نگرانی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو پولنگ شیڈول تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں