بگ باس فاتح ایلوش یادو سانپ زہر کیس میں گرفتار
ایلوش یادو نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی طرف سے منعقد کی جانے والی ریو پارٹیوں میں سانپ کے زہر کا اہتمام کرتے تھے
بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے فاتح ایلوش یادو کو پولیس نے سانپ کے زہر کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف یوٹیوبر اور بگ باس فاتح ایلوش یادو کو گزشتہ روز 17 مارچ کو نوئیڈا پولیس نے سانپ کے زہر کیس میں گرفتار کیا تھا، اُن کی گرفتاری کی تصدیق ایڈیشنل ڈی سی پی نوئیڈا منیش کمار مشرا نے کی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتاری کے بعد 26 سالہ ایلوش یادو سے تفتیش جاری تھی، شروعات میں تو یوٹیوبر نے سانپ کے زہر کی سپلائی میں ملوث ہونے سے انکار کردیا تھا لیکن آج اُنہوں نے اپنے جُرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایلوش یادو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی طرف سے منعقد کی جانے والی ریو پارٹیوں میں سانپ کے زہر کا اہتمام کرتے تھے، اُنہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ سانپ کے زہر کی سپلائی کرنے والے ملزمان سے مختلف ریو پارٹیوں میں ملے تھے اور وہ اب تک اُن کے ساتھ رابطے میں تھے۔
مزید پڑھیں: معروف بھارتی یوٹیوبر ایلوش یادو نے ریسٹورنٹ میں بیٹھے شخص کو تھپڑ جڑ دیا
ایلوش یادو پر یہ الزام بھی عائد ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیو شوٹ میں سانپوں کا استعمال کیا، ان سنگین الزامات کے بعد یوٹیوبر کو گزشتہ روز ہی نوئیڈا کی مقامی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نوئیڈا پولیس نے ایک ریو پارٹی پر چھاپہ مار کر 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں ایک ملزم کے پاس سے 20 ملی لیٹر زہر ملا تھا۔