ارباز خان نے بیٹے کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کی تردید کردی

سلمان خان اپنے دونوں بھتیجوں یعنی ارباز اور سہیل خان کے بیٹے کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے جارہے ہیں


ویب ڈیسک March 18, 2024
اگر ایسی کوئی خبر ہوگی تو ہم خود اعلان کریں گے : ارباز خان (فوٹو : ویب ڈیسک)

بھارتی فلمساز اور اداکار ارباز خان نے اپنے بیٹے ارہان خان کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال! اُن کا بیٹا خود کو مستقبل کے لیے تیار کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنے دونوں بھتیجوں یعنی ارباز خان کے بیٹے ارہان اور سہیل خان کے بیٹے نروان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے جب ارباز خان سے پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، یہ صرف افواہیں ہیں، اگر ایسی کوئی خبر ہوگی تو ہم خود میڈیا کے سامنے اعلان کریں گے۔

ارباز خان نے کہا کہ میرے بیٹے نے حال ہی میں امریکا کے فلم اسکول سے گریجویشن مکمل کی ہے، میرے بیٹے ارہان خان کو اداکاری کا شوق ہے اور وہ اس کی تربیت بھی لے رہا ہے لیکن فی الحال وہ بالی ووڈ میں ڈیبیو نہیں کررہا۔

اداکار نے کہا کہ ارہان اب اپنے کیریئر پر توجہ دے رہا ہے، وہ رواں سال 22 برس کا ہوجائے گا، وہ اپنے مستقبل کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے، میرا بیٹا ایک بہت محنتی اور مخلص بچہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو مجھے پورا یقین ہے کہ وہ اپنی کوششوں کی وجہ سے اپنا کامیاب کیریئر بنائے گا، میرے بیٹے کی قسمت اُس کے ساتھ ہے۔

ارباز خان نے مزید کہا کہ میں اپنے بیٹے کو قید کرکے نہیں رکھنا چاہتا، میں چاہتا ہوں کہ وہ باہر نکلے، کام کرے، غلطیاں کرے اور پھر اُن سے سیکھے تاکہ اُسے معلوم ہوجائے کہ یہ دُنیا ایک مشکل جگہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں