انتخابات ہارنے والوں سے بھی اخراجات کی تفصیلات طلب
الیکشن کمیشن کی انتخابی اخراجات کی تفصیل ریٹرننگ افسر کو جمع کروانے کی ہدایت
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں شکست کھانے والے امیدواروں سے بھی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کامیاب امیدوار کے نوٹیفکیشن کے 30 روز کے اندر ہارنے والے امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کروانی ہوتی ہے۔ ہارنے والے امیدوار مقررہ مدت کے اندر ریٹرننگ افسر کے پاس تفصیلات جمع کروائیں۔
ملک میں رواں سال 8 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ ہوئی تھی۔