
رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈیرن سیمی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔
ڈیرن سیمی کی جانب سے انکار کی وجہ ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ کیا گیا موجودہ معاہدہ ہے۔ سابق ویسٹ انڈیز کپتان اس وقت ون ڈے اور ٹی20 میں سائیڈ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدہ نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں: واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی کی بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔