کراچی میں منگل کو موسم گرم بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
بلوچستان سے چلنے والی شمال مشرقی گرم ہواؤں کے سبب پیرکو بھی شہرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ رہا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے کل بھی موسم گرم جبکہ بدھ کے روز موسم صاف اور جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکےمطابق پیر کودوسرے روزبھی شہرمیں گرم دن ریکارڈ ہوا، دن بھرلو کے تھپیڑے چلے، پارہ 37ڈگری سے تجاوزکرگیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی شمال مشرقی گرم وخشک ہواؤں کے سبب پیرکودوسرے روز بھی شہرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ رہا، سمندری ہوائیں جزوی اورمکمل طورپرمعطل رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بیشتروقت شمالی ہوائیں چلیں، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کل کے مقابلے میں مزید 1.1 ڈگری اضافے سے 37.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق منگل کوبھی گرم دن ریکارڈ ہوگا جبکہ بدھ کوموسم صاف اورجزوی ابرآلود جبکہ حالیہ گرم موسم کے مقابلے میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں موجودہ گرمی کی لہرمیں جمعرات سے بہتری آنے کی توقع ہے۔ ان کا کہناہے کہ سمندری ہوائیں گزشتہ 3روز سےنہیں چل رہی جس کی وجہ سے متبادل سمت کی ہوائیں شہرپراثراندازہورہی ہیں۔