فلسطینیوں کی تکالیف کا سوچ کر ہڈیوں کی سرجری میں ہمت ملی عائشہ عمر

اداکارہ نے بتایا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود انہیں اب بھی چلنے پھرنے اور بات چیت میں دشواری کا سامنا ہے

کار حادثے میں اداکارہ کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں : فوٹو :ویب ڈیسک

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی بھائی اور بہنوں کی تکالیف کا سوچ کر انہیں اپنی سرجری میں ہمت ملی ہے۔

اداکارہ نے کالر بون سرجری کے بعد اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے پیچیدہ آپریشن کے متعلق معلومات مداحوں سے شیئر کی۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود انہیں اب بھی چلنے پھرنے اور بات چیت میں دشواری کا سامنا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)






انہوں نے بتایا کہ ان کے پیلوک بون کے حصے سے ہڈی کا ٹکڑا لے کر ان کے کالر بون کی جگہ پر لگایا گیا ہے جبکہ ساتھ میں سپورٹ کیلئے ٹائٹینیم پلیٹس بھی لگائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ عائشہ عمر نے 15 مارچ کو انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی یکم رمضان کو سرجری کی گئی ہے۔
Load Next Story