برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کی دلجیت دوسانج کے ساتھ پنجابی گانے پر پرفارمنس
ممبئی کنسرٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیوز دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں
برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے نامور انڈین گلوکار دلجیت دوسانج کے ساتھ پنجابی گانے پر پرفارمنس دی ہے۔
ایڈ شیرین نے انڈین گلوکار کے ساتھ ممبئی میں اپنے کنسرٹ کے دوران پہلی مرتبہ پنجابی زبان میں گانا گایا ہے۔
برطانوی گلوکار نے سرپرائز دیتے ہوئے کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانچ کو اسٹیج پر دعوت دی اور دونوں نے اس موقع پر دوسانج کے گانے 'لور' پر پرفارمنس دی۔
ممبئی کنسرٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیوز دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جسے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔