3 کروڑ نوری سال دور موجود اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری

زیادہ مشاہدات نہ ہونے کے باوجود اس کی خصوصیات واضح ہیں جن کی وجہ سے اس کو ’اسپیائیڈر کہکشاں‘ کہا جاتا ہے

(تصویر: ناسا)

امریکی خلائی ادارے ناسا اور یورپی خلائی ادارے ای ایس اے کے مشترکہ مشن ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ار ریگیولر اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری کر دی۔

ار ریگیولر کہکشائیں ایسی کہکشائیں ہوتی ہیں جن کی باقاعدہ کوئی ساخت نہیں ہوتی۔

زمین سے اندازاً تین کروڑ نوری سال فاصلے پر موجود یو جی سی 5829 کہکشاں لیو مائنر میں موجود ہے۔

ہبل سے متعلقہ ماہرینِ فلکیات کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس دھندلی کہکشاں کے زیادہ مشاہدات نہ ہونے کے باوجود اس کی خصوصیات واضح ہیں جن کی وجہ سے اس کو 'اسپیائیڈر کہکشاں' کہا جاتا ہے۔


ماہرین کے مطابق چمک دار ستارہ ساز سروں کے ساتھ کہکشاں کے مسخ شدہ بازو مکڑی کی ٹانگوں کا عکس پیش کرتے ہیں۔

سائنس دانوں نے بتایا کہ اس ہی سے ملتے جلتے نام کی کہکشاں 'اسپائیڈر ویب گیلیکسی' بھی موجود ہے لیکن اس کے خد و خال مکمل طور پر واضح ہیں۔

اسپائیڈر گیلیکسی سے اندازاً 300 گُنا زیادہ فاصلے پر موجود ہونے کے باوجود اس کہکشاں کی واضح تصاویر موجود ہیں۔

اسپائیڈر گیلیکسی کی یہ نئی تصویر ہبل کے ایڈوانسڈ کیمرا فار سروے (اے سی ایس) اور وائڈ فیلڈ کیمرا 3 (ڈبلیو ایف سی 3) سے حاصل ہونے والے مشاہدات سے بنائی گئی ہے۔
Load Next Story