برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ 2014 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون سمیت 12 ممالک کے سربراہان مملکت بھی شریک ہیں۔

600 سے زائد ڈانسرز، جمناسٹس اور فنکار اپنی مہارت سے لوگوں کو محظوظ کررہے ہیں جبکہ آتشبازی اور لائٹس کا دلکش منظر بھی مہمانوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

20 ویں ورلڈ کپ کے لیے برازیل میں ہر طرف فٹبال کے رنگ بکھرگئے، میگا ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب شروع ہوگئی۔

برازیلین منتظمین تمام تر مسائل کے باوجود 20ویں عالمی فٹبال کپ کی افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے پراعتماد ہیں، افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے شائقین فٹبال ساؤ پاؤلو اسٹیڈیم میں جمع ہیں جہاں 600 سے زائد ڈانسرز، جمناسٹس اور فنکار اپنی مہارت سے لوگوں کو محظوظ کررہے ہیں جبکہ آتشبازی اور لائٹس کا دلکش منظر بھی مہمانوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

برازیل میں 1950 کے بعد دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کا انعقاد ہونے ہورہا ہے میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں امریکی گلوکارہ جینیفر لوپز بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جبکہ عرب آئیڈیل کے فاتح محمد عساف بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، ان کے ساتھ برازیل کے معروف پیانسٹ نیلون ایریس ، معروف برازیلین میوزک آرٹسٹ ماریا ریٹا اور تقاریب کی جان فیرنانڈا لیما بھی موجود ہوں گی۔ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون سمیت 12 ممالک کے سربراہان مملکت بھی شریک ہیں۔


تقریب کو شائقین فٹبال فیفا کی آفیشل ویب سائٹ پر براہ رست بھی دیکھ پائیں گے جبکہ پاکستان میں بھی شائقین فٹبال اپنی نیندیں قربان کر کے میگاایونٹ سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ برازیل دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے اب سے قبل منعقدہ 19 ورلڈ کپ فائنلز میں شرکت کی، اسے سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے، 2002 میں برازیل کو پانچویں اورآخری مرتبہ ورلڈ ٹائٹل دلوانے والے کوچ فلپ لوئس اسکولیری اس مرتبہ بھی بلند حوصلوں کے ساتھ ٹیم کو میدان میں اتاریں گے، برازیل کے ساتھ پوری دنیا میں فٹبال کا بخار اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

 
Load Next Story