یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرادیئے

پی ایس ایل 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دی

پی ایس ایل 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دی (فوٹو: ٹوئٹر)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹائٹل جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرادیئے۔

کراچی کے نیشل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیکر تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پی ایس ایل فائنل میں جیت کے ساتھ ہی فلسطینیوں کی حمایت میں کھلاڑیوں جھنڈے لہرائے اور گراؤنڈ کا چکر لگایا۔


مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ واٹسن تاریخ کے مہنگے ترین کوچ ثابت

واضح رہے کہ شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی بار جبکہ پی ایس ایل کی تاریخ میں تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
Load Next Story