بااثر افراد کا زیر حراست ملزم کو چھڑانے کیلیے پولیس پر ڈنڈوں سے حملہ

انویسٹی گیشن پولیس چوری کے مقدمے میں مختار نامی شخص کو پیپری سے حراست میں لیکر تھانے لے آئی تھی، ایس ایچ او بن قاسم

انویسٹی گیشن پولیس چوری کے مقدمے میں مختار نامی شخص کو پیپری سے حراست میں لیکر تھانے لے آئی تھی، ایس ایچ او بن قاسم (فوٹو: فائل)

بن قاسم تھانہ میں بااثر افراد نے زیر حراست ملزم کو چھڑانے کے لیے ڈنڈا بردار افراد کے ہمراہ پولیس پر حملہ کر دیا۔

بن قاسم تھانہ میدان جنگ بن گیا جب کہ بااثر افراد نے زیر حراست ملزم کو چھڑانے کے لیے ڈنڈا بردار افراد کے ہمراہ پولیس پر حملہ کر دیا۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے اپنے بچاؤ کیلیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

ایس ایچ او بن قاسم ولایت شاہ نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس چوری کے مقدمے میں مختار نامی شخص کو پیپری سے حراست میں لیکر تھانے لے آئی تھی جسے اس کے ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
Load Next Story