الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے میں غزہ کے پولیس چیف شہید

میجر فائق المبوح قیام امن کے علاوہ غزہ میں امداد کی منصفانہ ترسیل کے نگراں بھی تھے، حماس


ویب ڈیسک March 19, 2024
میجر فائق المبوح قیام امن کے علاوہ غزہ میں امداد کی منصفانہ ترسیل کے نگراں بھی تھے، حماس

اسرائیلی فوج کے الشفا اسپتال پر حملے میں غزہ شہر کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح شہید ہوگئے جو پناہ گزینوں میں خوراک کی تقسیم کے نگراں بھی تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی حملے میں غزہ پولیس چیف کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائق المبوح کے قتل کا مقصد غزہ میں امداد کی آمد اور ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں بہادری اور استقامت کے ساتھ دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : حماس سے لڑائی میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک؛ مجموعی تعداد 250 ہوگئی

بیان میں الشفا اسپتال سے صحافیوں کی گرفتاری اور ان ساتھ وحشیانہ رویہ رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل اپنے جنگی جرائم کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لیے آزاد صحافت پر قدغن لگا رہا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے صحافیوں کی رہائی کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں