ایران کے ساتھ خیر سگالی جشن نوروز پر بادشاہی مسجد میں چراغاں کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، ثقافتی وفود کے تبادلے کا بھی فیصلہ
حکومت پنجاب نے ایران کے ساتھ خیر سگالی کے طور پر نئے فارسی سال جشن نوروز پر بادشاہی مسجد میں چراغاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ایرانی قونصل جنرل نے ثقافتی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا اور اس کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا۔
ملاقات میں طے کیا گیا کہ خیر سگالی کے طور پر 20 مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کو فروغ دیا جائے گا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی اور مذہبی طور پر جڑے ہیں۔
ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے حکومت پنجاب اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔