راولپنڈی اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم ارسلان اور عبدالمطلب نے 12 اور 10 سالہ بیٹیوں سے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر نازیبا حرکات کیں، مدعی مقدمہ


ویب ڈیسک March 19, 2024
پولیس نے بچیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا

اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔


ائرپورٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اسلحہ کے زور پر 2 کم سن بچیوں کو ڈرا دھمکا کر نازیبا حرکات کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان ارسلان اور عبدالمطلب نے میری 12 سالہ اور 10 سالہ بیٹیوں سے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر نازیبا حرکات کیں۔


ائرپورٹ پولیس نے متاثرہ بچیوں کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم ارسلان کو گرفتار کیا اور اس کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں