پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے ہڈی فریکچر

اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی


ویب ڈیسک March 19, 2024
اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی آج بھی مکمل نہ ہوسکی ۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی تو جیل حکام نے پرویز الہی کو پیش نہیں کیا۔ عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں کی۔

اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پرسوں 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں معمولی فریکچر ہوا ہے۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ چلیں آپ کی اس رپورٹ کو فیصلے کا حصہ بنا دیتے ہیں۔ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں